انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ریڈ زون ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزمان ایم این اے شفقت اعوان، ایم این اے عمر اسلم، ایم پی اے رفعت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ عدالت نے دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی۔
ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں الزام ہے کہ ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، اسلحہ چھینا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، نیز سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا کر خوف و ہراس کی فضا قائم کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






