رمضان المبارک میں کون سے اسکول صرف ڈیڑھ گھنٹہ کھلیں گے؟ اہم خبر

سندھ بھر میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق محکمہ تعلیم نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ کے مطابق رمضان کے دوران پرائمری، سیکنڈری، ایلیمنٹری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ سنگل اور ڈبل شفٹ اسکولوں کی ٹائمنگ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سنگل شفٹ اسکول عام دنوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک کھلیں گے۔ ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں میں مارننگ شفٹ عام دنوں میں صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک ہوگی۔ سیکنڈ شفٹ کے اوقات عام دنوں میں 11:45 سے 2:45 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز 11:45 سے 2:15 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

سیکنڈری، ایلیمنٹری اور ہائیر سیکنڈری سنگل شفٹ اسکول رمضان میں ہفتے کے تمام دن صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک چلیں گے۔ ڈبل شفٹ میں مارننگ شفٹ عام دنوں میں صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک جاری رہے گی۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ عام دنوں میں 11:45 سے دوپہر 2:15 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز 11:45 سے 1:15 بجے تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اوقات کار رمضان المبارک کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close