اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 تک حکومت کے مقامی قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر 1.40 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 11 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر 2025 تک مقامی قرضوں کا حجم 55 ہزار 363 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دسمبر 2024 میں یہ 49 ہزار 883 ارب روپے تھا۔ ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں 5 ہزار 480 ارب روپے اور ایک ماہ میں 752 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 تک حکومت کے بیرونی قرضوں میں ماہانہ 1 فیصد اور سالانہ 6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد بیرونی قرضوں کا حجم 23 ہزار 166 ارب روپے ہو گیا۔ دسمبر 2024 میں بیرونی قرض 21 ہزار 764 ارب روپے تھا۔ ایک سال میں بیرونی قرضوں میں 1 ہزار 402 ارب روپے جبکہ ایک ماہ میں 241 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2025 تک حکومت کے مجموعی قرضوں میں ماہانہ 1.30 فیصد اور سالانہ 9.60 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی قرضوں کا حجم بڑھ کر 78 ہزار 529 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو دسمبر 2024 میں 71 ہزار 647 ارب روپے تھا۔ ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں میں 6 ہزار 882 ارب روپے اور ایک ماہ میں 993 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






