آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما بیٹنگ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے، سابق کپتان بابر اعظم دو درجے کی کمی کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا چودہ درجوں کی نمایاں چھلانگ لگا کر سولہویں پوزیشن پر پہنچے، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان چار درجے گر کر ستائیسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اوپنر فخر زمان پانچ درجے کی کمی کے ساتھ اکتیسویں پوزیشن پر ہیں۔

بالرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی ایک درجہ گر کر سولہویں نمبر پر ہیں، جبکہ ابرار احمد اٹھارہ درجوں کی زبردست چھلانگ لگا کر بیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ حارث رؤف دو درجے بہتری کے ساتھ انتیسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close