پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو بھارت میں کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کی کمٹ منٹ سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارت میں کسی بھی کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے پیشگی منظوری حاصل کریں، اور پی ایس بی سے مشاورت کے بغیر کسی بھی ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز بھارت میں کسی بھی مقابلے میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے مشورہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں