سیاحوں کے لیے ایڈوائزری جاری

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات پر ممکنہ فلیش فلڈز کے پیش نظر محکمہ سیاحت نے 21 سے 29 جولائی تک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق، سیاحوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی سیاحتی مقام پر روانگی سے قبل ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔ سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ سیاح خطرناک علاقوں اور دریاؤں کے کنارے جانے سے اجتناب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 500 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا، جبکہ جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے راستہ بند ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close