کراچی کے علاقے ملیر ریڑھی گوٹھ میں جائیداد کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بہن نے اپنے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاندان میں پلاٹ کے مسئلے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی تنازع کے دوران ملزمہ نے ڈنڈے کے وار سے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں