کراچی میں بارش کا امکان، سسٹم سندھ میں داخل ہونے کو تیار

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق جمعہ کی سہ پہر یا شام کے وقت کراچی کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔ بارش برسانے والا سسٹم اس وقت بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں موجود ہے، جو راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ امکان ہے کہ یہ سسٹم آج شام یا رات سندھ میں داخل ہوگا۔ اگر یہ مغرب کی طرف بڑھا تو کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ تاہم کراچی میں معتدل بارش کے بھی امکانات ہیں۔ مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close