کراچی کے علاقے سعودآباد میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ ٹرک سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ہوا تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش میں تھا لیکن شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا، مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں