کھیل کے میدان بچ گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیلامی روک دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال کے 10، 10 میدانوں کی نیلامی کو روک دیا ہے۔ یہ عبوری حکم سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار مہتاب کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

سی ڈی اے نے ان کھیل کے میدانوں کو 50،50 لاکھ روپے میں نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا، جس پر عدالت نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کھیل کے میدان عوامی فلاح کے لیے ہوتے ہیں، انہیں نجی مفاد کے تحت بھاری رقم پر نیلام کرنا شہریوں کے حقوق کے خلاف ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیلامی کے عمل کو تاحکمِ ثانی روک دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close