کراچی میں افسوسناک حادثہ، جانی نقصان ہو گیا

کراچی کے علاقے ماڑی پور گدھا گاڑی چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور دو بچیاں شامل ہیں۔زخمیوں میں بھی ایک مرد، خاتون اور دو بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق پنجاب سے تھا، جو پکنک منا کر ہاکس بے سے واپس آ رہا تھا کہ یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close