خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بارش کے پانی سے بنے جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ کے بعد مقامی افراد اور غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد بچوں کی لاشیں نکالیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں دو بھائی، رحیم اللّٰہ اور فہیم اللّٰہ، جبکہ دیگر دو بھائی، فہد اور حماد شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی میں نہا رہے تھے کہ یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں