جارحانہ جشن مہنگا پڑا: سراج پر جرمانہ، لارڈز ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں

لارڈز میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز محمد سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا، جسے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔اس رویے پر محمد سراج پر ان کی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جب کہ ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ادھر لارڈز میں کھیلا جا رہا بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر بھارت نے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔بھارت کو جیت کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو فتح کے لیے صرف 6 وکٹیں درکار ہیں۔ کریز پر کے ایل راہول 33 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close