پی ایس ایل11 کا شیڈول فائنل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا۔ ایونٹ میں اس بار 8  ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل مینجمنٹ اور فرنچائزز کا اجلاس گزشتہ روز ہوا، پی ایس ایل مینجمنٹ نے گیارہویں ایڈیشن کے لئے شیڈول فائنل کرلیا۔

پی ایس ایل 11 ایک مرتبہ پھر آئی پی ایل کے دوران ہوگی، پی ایس ایل 11 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے باعث آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگی۔ پی ایس ایل 11 میں وینیوز بھی بڑھائیں جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ میں اس بار 8  ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ دو نئی ٹیمیں خریدنے کے خواہشمند حضرات سے پی ایس ایل مینجمنٹ نے رابطہ کیا ہے، بڑی تعداد میں لوگ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز خریدنا چاہتے ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیموں کی وجہ سے دسمبر اور جنوری کی ونڈو کو ختم کیا گیا۔

اجلاس میں فرنچائزز نے پی ایس ایل مینجمنٹ شکوہ کیا کہ پی ایس ایل 10 میں پچز کا معیار تسلی بخش نہیں تھا، فرنچائزز کی ویلیویشن کیلئے آڈٹ فرم کی تقرری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد روایتی طور پر فروری اور مارچ میں ہوتا ہے مگر رواں برس ملک میں منعقدہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے ایونٹ اپریل اور مئی میں ہوا تھا۔ آئندہ برس فروری اور مارچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے، رواں برس پاکستان ٹیم کی نومبر میں سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز ہوگی، دسمبر اور جنوری کی ونڈو پی ایس ایل کیلیے خالی رکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں جبکہ مزید 2 ٹیموں کے بعد ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close