محرم الحرام، سیکیورٹی انتظامات سخت، سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جلوس کی گزرگاہ پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ، صدر ، ایمپریس مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ اور کھارادر پر کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوتا ہے، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں