باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

باپ نے بیٹے کو قتل کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔

پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آ کر پہلے بیٹے کو کرنٹ لگایا اور پھر بیلچے سے بیٹے پر جان لیوا وار کر دیے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عبدالغفار نامی ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا بیلچہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close