بچوں کی گاڑی پر فائرنگ

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے مانڑہ میں گاڑی پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے  مطابق گاڑی میں بچے سوار تھے ۔’بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں  2 بچے زخمی ہوگئے۔

زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی میں 15 بچے سوار تھے۔واقعے میں ڈرائیور اور دیگر بچے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close