افسوسناک خبر، جانی نقصان ہو گیا

افسوسناک خبر، جانی نقصان ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکارپور میں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شکارپور میں چک روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں بس میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس ٹاؤن چک سے سکھر جارہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close