موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ

موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close