مشہور و معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روہت شرما کے بعد بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے کرکٹ کے طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا آسان تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 9230 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔علم میں رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں