گوجرانوالہ میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو پھالیہ، وزیرآباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں امجد حسین، محمد رضوان، رفاقت علی، مختار اور محمد عاقب عباس شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پھالیہ، وزیر آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں