خبردار، ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار جرمانہ ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی :کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر۱پندرہ ہزاروپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کراچی ٹاسک فورس کی ہدایت پر کیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جرمانے سٹی وارڈنز کے ذریعے نافذ کیے جائینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں