آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن کے احکامات دے دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک حادثات کے دوران ہلاکتوں کے واقعات پر زائد المیعاد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا گیا۔سربراہ سندھ پولیس نے ٹریفک پولیس کو ایکشن کے احکامات دے دیئے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےکہا وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرداخلہ سندھ کے ساتھ میٹنگز ہوئیں، ان اجلاسوں میں کافی سارے فیصلے کئے گئے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ نجی ڈمپر، ٹینکر اور بس ایسوسی ایشن کو آن بورڈ کیا، تینوں کو بتا دیا 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار فکس کردی ، تمام ایسوسی ایشنز کو کہا ہے کہ وہ ٹریکرسسٹم پر آجائیں، ٹریکر رپورٹ کے ذریعے روزانہ اووراسپیڈنگ پرچالان کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ زائد المیعادگاڑیوں کیخلاف آج سےبڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، بہت ساری گاڑیاں زائدالمیعاد ہیں ان کی وجہ سےحادثات ہوتے ہیں، ایک کمپاؤنڈ میں یہ تمام گاڑیاں منتقل کردی جائیں گی اور موٹرسائیکل سواروں کیخلاف بھی سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔
زیادہ حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ہوتے ہیں، موٹرسائیکل والوں کو خود خیال کرنا چاہیے اورہیلمٹ پہنیں، ہیڈلائٹ ،ٹیل لائٹ بیک مررزلگائیں، موٹرسائیکل اپ ٹوڈیٹ رکھیں، ہم صرف ون سائیڈڈ سختی نہیں کرسکتے، صرف ایک جانب سختی کریں گے تو وہ نتائج نہیں آسکیں گے جو ہم چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں