گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نےہوشربا انکشافات کر دئیے

 

برکی سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کا کہنا ہے کہ وہ چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، دوران تفتیش اس نے اہم انکشافات کیے۔ برکی سے پکڑے گئے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ کو افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔ٹریننگ کے بعد اسے چمن کے راستے پاکستان بھجوایا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بتایا دوران ٹریننگ اس کو نشہ اور دیگر ادویات استعمال کرائی جاتی تھیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کرایا اور خودکش جیکٹ بھی فراہم کی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close