بنوں تھانہ ہوید کی حدود علاقہ درے خلے میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق بنوں تھانہ ہوید کی حدود علاقہ درے خلے میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل نصراللہ کو قتل کردیا جبکہ ان کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار تھانہ ککی میں بطور ڈرائیور تعینات ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، جاں بحق اہلکار اور ان کے زخمی بیٹے کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس اور علاقہ مکین نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب خیبر کی تحصیل باڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد زخمی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خیبر کی تحصیل باڑہ میں دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔ برقمبرخیل میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ دوسرے واقعے میں شلوبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔مقامی افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی گئی ہے دونوں واقعے میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں