ٹاپ ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش ہو گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچ گئیں۔

نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچی ہیں۔نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔

نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔یاد رہے کہ نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر مبینہ طور پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پسِ منظر ،نجی بینک سیکیورٹیز میں 540 ملین روپے کی خرد برد کا معاملہ سامنے آنے پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے سابق سی ای او عاطف محمد خان کو 08 مارچ 2025 کو گرفتار کیا تھا۔ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف محمد خان کو بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکا دہی میں ملوث پایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close