ویب ڈیسک(پی این آئی) بھارتی ٹیم کے اسپنر ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں جب پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارے تو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست کے بعد اس تاریک وقت کو یاد کیا۔چکرورتی نے پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، اسپنر نے اپنے چار اوور کے کوٹے میں 33 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔بھارت کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد چکرورتی کو ٹیم سے باہر کردیا گیا اور مزید تین سال تک ٹیم سے دور رہے۔
33 سالہ کھلاڑی نے گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل ٹیم میں اپنے طویل انتظار کے بعد واپسی کی اور مسلسل پرفارمنس سے اپنی جگہ مضبوط اب ورون چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست کے بعد انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ملک واپس نہ آنے سے خبردار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرا پیچھا کیا اور گھر کا پتا لگایا جس کی وجہ سے وہ کئی مواقع پر چھپنے پر مجبور ہوئے۔
اسپنر نے کہا کہ میں ڈپریشن میں تھا مجھے ایک بھی وکٹ نہ لینے کا افسوس ہے اس کے بعد تین سال تک میرا ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا، لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں واپسی میرے ڈیبیو کے راستے سے زیادہ مشکل تھی۔ورون چکرورتی نے کہا کہ مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں، لوگوں نے کہا بھارت نہیں آنا، لوگ میرے گھر کے قریب آتے تھے اور مجھے ڈھونڈتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں