جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں ایک مسجد کے اندردھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جس کی پولیس نے بھی تصدیق کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
یادرہے کہ رمضان المبارک اور پھر جمعۃ المبارک کی وجہ سے مساجد میں معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جار ہاہے ۔ ڈی پی او آصف بہادر کاکہناتھا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب تھا،دھماکے میں 3افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں