صوبائی سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید، تنخواہ ایڈوانس ملے گی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے تنخواہوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مارچ کو جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔خیال رہے کہ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق ملک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قومی امکان ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی جبکہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close