امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت پچھلے 4 سال کی کم ترین سطح پر ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 سےکم ہو کر 69.3 ڈالرز پر آ گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔
منعم ظفر خان نے یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جن سڑکوں کو بنانے کا وعدہ 6 ماہ پہلے کیا گیا ان کو اب تک نہیں بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں