کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشنز کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 10 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، بہاول نگر، رحیم یار خان، راجن پور، بھکر اور جہلم میں کی گئیں۔خوشاب اور جہلم سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑے گئے۔پکڑے گئے دہشت گردوں کی شناخت ریاض، شفیق، رشید، جاوید، ظہیر، ظہیرالدین، حفیظ، وزیر، آصف اور وحید کے ناموں سے ہوئی۔
ان دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی بم 1 اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔پکڑے گئے دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں