کراچی میں گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے پوش علاقوں سے 2 درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چوری، چھینی گئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعہ بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سے گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے، ملزم پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کی ڈیوٹی فارن سکیورٹی سیل میں ہے، ملزم سے برآمد شدہ گاڑی گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، ملزم نے دو درجن سے زائد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close