سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد 43 سال سے کم کرکے 33 سال کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور5 سال کی خصوصی رعایت دی گئی ، پہلے نوکری کیلئے عمر کی حد 28 سال اور رعایت 15 سال تھی۔چیف سیکریٹری سندھ نے سرکاری نوکریوں کیلئے کابینہ کی منظوری سے نیا حکمنامہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کیلئے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔
یاد رہے فروری میں سندھ کابینہ نے یونیورسٹی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ، جس کے تحت سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد 5سال بڑھادی گئی تھی۔سندھ میں سرکاری نوکریوں پر پابندی تھی، جس کےباعث یہ فیصلہ کیا گیا، اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی نوکریوں پر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں