آل سندھ وکلاء کنونشن نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہٹانے کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کنونشن ہوا، جس میں کراچی سمیت مختلف بار کے عہدیداران شریک ہوئے۔اس دوران حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کیا۔
اشعر مجید کھوکھر نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوا تو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔
عامر نواز نے کہا کہ ایس ایس پی سے متعلق معاملہ غیر ضروری طور پر ایک ماہ سے الجھا کر رکھا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تھک جائیں گے، ہم واضح کردیں کہ وکلاء نہیں تھکیں گے۔
اگر ہم لانگ مارچ پر جا رہے ہیں تو آپ اس کے کاز کو بڑھائیں، اس میں 26ویں آئینی ترمیم کے ایشو کو ایڈ کریں۔
امریکہ نے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے کر مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز تعینات کر دیا
صدر کراچی بار نے یہ بھی کہا کہ ہم سب یہاں حیدرآباد آئیں گے اور مل کر کراچی جائیں گے، ایک بار ہم لانگ مارچ کرنے نکل پڑے پھر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں