رواں سال ایشیاء کپ بھارت کی بجائےکہاں ہوگا؟

لاہور (پی این آئی) بھارت میں ایشیا کرکٹ کپ 2025ء کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے، پاکستان کے ممکنہ انکار کی وجہ سے ایونٹ کو بھارت کی بجائے متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کی تجویز ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیاء کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہے، ٹورنامنٹ مجوزہ طور پر ستمبر میں یو اے ای میں کروانے کا قوی امکان ہے۔ایشیاء کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیاء کپ کے میچز کروانے کیلئے اس وقت سری لنکا اور یو اے ای زیرِ غور ہیں۔ دونوں وینیوز میں سے کسی ایک کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایشیاء کپ میں دو ہفتے تک 19 میچز کھیلے جائیں گے، ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close