چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی نااہلی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ سسٹم پر کون لوگ قابض ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء ہونا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں لیکن کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس اسلام آباد میں کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ انقلاب کی بات نہیں ہے، عوام کی آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اٹھ چکی ہے۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں