اسلام آباد (پی این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کالے جادو کی مدد سے بھارت کی جیت کا دعوی مذاق بن گیا۔
پاکستانی ٹی وی چینل نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر عجیب وغریب دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران 22 ہندو پنڈتوں نے کالا جادو کیا۔
پاکستانی نیوز چینل کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک پینل یہ بحث کر رہا ہے کہ ان کے ملک کو بھارت کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی۔
ویڈیو میں پینل کا دعوی ہے کہ 22 پنڈتوں نے کالا جادو کیا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست نے مداحوں میں ہلچل مچا دی تھی لیکن معاملہ اس وقت عجیب رخ اختیار کر گیا جب پاکستانی میڈیا کے ایک پروگرام میں شکست کی وجہ کالا جادو کو قرار دیا گیا، ویڈیو نے اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ڈسکور پاکستان چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں پینل نے دعوی کیا کہ بھارت کی فتح کی وجہ پوجا، پرارتھنا، اور جادو ٹونا تھا، جس سے پاکستان کو بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں