پاک بھارت میچ،پاکستان کی دوسری وکٹ 47 کے اسکور پر گرگئی

 

چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے بڑے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور پہلے اوور میں محمد شامی نے پانچ وائڈ گیندیں کروادیں، اس وقت پانچ اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 25 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بن گئے۔ جبکہ امام الحق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے؟

پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

وہیں اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے پر کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

دونوں ٹیموں نے ہائی وولٹیج میچ کے لیے بھر پور تیاریاں کیں، وہی پاکستان نے بھی بھارتی ٹیم کے خلاف میچ جیتنے کے لیے ایک بڑی حکمت عملی تیار کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم
بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے آج بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میدان میں اترے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close