اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
ترجمان آئی ٹی پی کے مطابق مورخہ 24, 25اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ان تاریخوں پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہو گا۔
پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے استعمال کریں۔
لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے شہری ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔
لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے شہری روات، چک بیلی روڈ چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں۔
روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔شہری اسلام آباد میں سفر کے لیئے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی،سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں