پاک، بھارت میچ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی کا بیان بھی آ گیا

پشاور (پی این آئی)پاک، بھارت میچ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا بیان بھی آ گیا ۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کو لازمی بھارت سے میچ جیتنا چاہیے۔کرکٹ پر بہت زیادہ انویسٹمنٹ ہو رہی ہے، پوری قوم ایک ہی گیم کو دیکھ رہی ہے۔ پاکستان کو لازمی انڈیا سے میچ جیتنا چاہیے، پاکستان کے ہارنے پر قوم مایوس ہوجاتی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو محنت کرنی چاہیے، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔”جنگ ” کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ فخر زمان سے بہت امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی سے وہ ان فٹ ہوگئے، اللّٰہ خیر کرے پاکستان کی جیت کےلیےدعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close