قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا

کراچی(پی این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے میچ فیس کے پانچ فیصد جرمانے کی سزا پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر سنائی گئی ۔آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کر لیا جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔میچ میں آن فیلڈ امپائرز رچرڈ کیٹل بورو اور شرف الدولا، تیسرے امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے پاکستان کے خلاف یہ چارج عائد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close