لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

وزیر تعلیم پنجاب نے لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے طلبا کو خوشخبری سناتے ہوئے میرٹ مقرر کردیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کی زیرصدارت لیپ ٹاپ اسکیم کے اجرا سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسکیم کے حوالے سے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں فرسٹ اور سیکنڈ سیمسٹر کے طلبا کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کئے ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔.

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close