مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پختونخوا کو پی ٹی آئی ارکان نے بھی ووٹ نہ دیا

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا کے مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید کوثر علی شاہ کو ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ووٹ نہ دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کا ایجنڈا زیرغورتھا لیکن اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے 10 ایڈیشنل ججزکامطالبہ کیا اور چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی رائے سے اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کیلئے 10ایڈیشنل ججز کی تعیناتیاں اکثریت سے ہوئیں۔سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سیدکوثرحسین شاہ کو کمیشن میں کوئی ووٹ نہیں ملا، جوڈیشل کمیشن کے پی ٹی آئی ارکان نے بھی انہیں ووٹ نہ دیا۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج نامز نہ ہونے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سیدکوثرحسین شاہ مستعفی ہوگئے اور اپنے استعفے میںکہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا۔مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ کمیشن میں کہا گیا کہ دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا حلف نامہ شامل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close