اسلام آباد(پی این آئی)سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں فخر زمان کے ساتھ دوسرے اوپنر کا فیصلہ ہوگیا۔
سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ پاکستانی اننگز کا آغاز ٹیم کے سب سے مستند اور تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کریں گے۔قومی ٹیم انتظامیہ نے بابر اعظم کو میگا ایونٹ اور اس کے بعد پاکستان ٹیم میں وہ کردار ادا کے لیے کہا ہے جو بھارتی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر ادا کرتے تھے۔ بابر اعظم نے یہ مشکل مشن مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز جس 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں واحد ریگولر اوپنر فخر زمان ہیں جبکہ قومی سلیکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ دوسرے اوپنر کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔
ٹیم انتظامیہ کے حددرجہ مصدقہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن پہلے گھنٹے پر جب صائم ایوب کے ٹخنے پر چوٹ لگی اسی وقت عاقب جاوید اور دیگر کوچز کو اندازہ تھا کہ صائم ایوب کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے وہ دو سے ڈھائی ماہ میں فٹ ہوسکیں گے۔اس لیے محمد رضوان ،عاقب جاوید، بیٹنگ کوچ شاہد اسلم اور سلیکٹرز نے بابر اعظم سے کئی نشستیں کیں اور انہیں قائل کیا گیا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں اننگز اوپن کریں گے۔بابر اعظم کو بتایا گیا کہ سلیکٹرز چاہتے ہیں کہ آپ پاکستانی ٹیم میں وہ کردار ادا کریں جو بھارتی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر نے ادا کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں