خیبرپختونخوا حکومت سے اہم استعفیٰ، عمران خان کا نعرہ لکھ دیا

سید کوثر علی شاہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے۔سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا ہے۔انہوں نے استعفے میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک کیا گیا۔

استعفے میں سید کوثر علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا حلف نامہ شامل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close