وزیراعلیٰ کے پی کا ایک اور بڑا فیصلہ

پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحت کارڈ میں لائف انشورنس اسکیم بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو لائف انشورنس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبرپختونخوا لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔انہوں نے بتایا کہ 60 سال تک عمر کے سربراہ اہلخانہ کی فوت ہونے پر 10 لاکھ ،60 سال سے زیادہ عمر کے خاندان سربراہ کے فوت ہونے پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی۔کابینہ نے سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close