سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری،کب سے کب تک ؟ جانیں

موسم سرما کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، دسمبر سے جنوری تک طلبا کی چھٹی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات 20 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی جس کے بعد تعلیمی ادارے 13 جنوری کو کھلیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں