‎پی ٹی آئی کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحصیل متھرا میں ایک تقریب کے دوران شدید بدنظمی کا واقعہ پیش آیا۔

روز نامہ “امت”کے مطابق پارٹی کے تحصیل چیئرمین انعام اللہ پر کارکنوں نے مکوں، گھونسوں کی بارش کردی۔ یہ واقعہ باغ ناران میں پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان کھانے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔تقریب شہدا ءکی یاد میں منعقد کی گئی تھی لیکن کھانے کے دوران کارکنان میں تصادم ہوگیا۔ تحصیل چیئرمین انعام اللہ بھی کارکنوں کے ساتھ دست و گریباں ہوگئے جس کے نتیجے میں مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان کھانے پر ٹوٹ پڑے، جس سے تقریب کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close