بشریٰ بی بی کو خوشخبری مل گئی

پشاور(پی این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 23دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ بشریٰ بی بی نے 27مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائر کی ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ان کو پابندکیا جائے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوں،جسٹس وقار احمد نے کہاکہ راہداری ضمانت اس لئے دیتے ہیں کہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ تھوڑا زیادہ مہلت دی جائے،50سے زائد مقدمات میں پیش ہونا ہے،جسٹس وقاراحمد نے کہاکہ زیادہ وقت نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں،عدالت نے بشریٰ بی بی کی 23دسمبر تک راہداری ضمانت کی درخواست منظورکرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں