پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال: وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ڈی چوک کو سیل کرنے کا عمل جاری ہے اور ملک بھر سے 8 ہزار اضافی پولیس اہلکار طلب کرلیے گئے ہیں۔پنجاب میں 10 ہزار سے زائد اہلکار اسٹینڈ بائی پرہیں جب کہ مری میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کےاجتماع، ریلیوں اور جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

دوسری جانب قائداعظم یونیورسٹی 22 سے 25 نومبر تک بند رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں